
پاکستان کیساتھ جنگ بندی دو طرفہ تھی ، ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں تھا ، بھارت
نیو دہلی: بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا اس میں کوئی کردارنہیں تھا۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، وہ خود ہی سٹیج پر آنا چاہتے تھے اور آ گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، پاکستان سے کسی بھی ایٹمی حملے کے اشارے نہیں ملے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے بار بار پوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینے سے گریز کیا۔
More Stories
یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، 40 جنگی جہازوں کو تباہ کردیا
ماسکو: یوکرین کے ڈرونز نے روس کے اہم ایئر بیسز پر بڑے حملے کرکے 40 سے زائد روسی جہاز تباہ...
بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی
ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کر دی۔ خبرایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی سپریم...
انسانیت کیخلاف جرائم کا مقدمہ ، سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے...
نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی ، 151 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
ابوجا: نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نیتجے میں 151 افراد ہلاک اور...
آگ سے نہ کھیلو، چین کا امریکا کو سخت انتباہ
بیجنگ: چین نے امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے...
بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف
نیودہلی: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا...
Average Rating