
’آپریشن سندور‘ پر فلم، بولی ووڈ میں جھگڑے شروع ہوگئے
ممبئی: بولی ووڈ میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب فلم ’آپریشن سندور‘ کے اعلان کے فوراً بعد اکشے کمار اور وکی کوشل کے درمیان مبینہ تنازعے کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔ اعلان کے وقت اور موضوع کی حساسیت کو لے کر نہ صرف سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، بلکہ فلمی حلقوں میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
کئی سوشل میڈیا پوسٹس اور ٹوئٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اکشے کمار اور وکی کوشل کے درمیان اس پراجیکٹ کو بنانے کے حقوق پر کشیدگی ہے۔ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے بھی ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک کالم میں لکھا کہ انہوں نے جب شوہر سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب میں کہا نہیں ایسا نہیں ہے۔
دوسری جانب، فلم کا اعلان کو نکی وکی بھگنانی فلمزاور دی کونٹینٹ انجینئر کے اشتراک سے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر تھی، جس پر فلم کے وقت اور حساس موضوع کے انتخاب پر شدید تنقید کی گئی۔
فلم کے ڈائریکٹر اُتم مہیشوری نے تنقید کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’ہماری نیت کبھی بھی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نہیں تھی، مگر اگر اعلان کے وقت سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں دلی معذرت چاہتا ہوں۔‘
پروڈیوسرز نے خود کو الگ کرلیا
تنازعے کے بڑھنے کے بعد فلم کے پروڈیوسرز واشو بھگنانی اور جیکی بھگنانی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ آپریشن سندور سے اب منسلک نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
More Stories
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہو گیا ہے، شادی رواں سال ستمبر...
علیزے شاہ نےعیدالاضحیٰ کے حوالے سےخصوصی پیغام شیئر کردیا
اسلام آباد: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل...
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
اسلام آباد: پاکستان کی مشہور سابق اداکارہ سارہ امیر نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت تقریباً بیس سال پرانی...
ماہرہ خان کو دوسری شادی کیلئے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے ؟ جانئے
اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے سے قبل...
‘میں نے اپنا آخری پیغام لکھ لیا تھا’ طوفان میں پھنسی پی آئی اے کی پرواز میں سوار عدنان صدیقی کا حیران کن انکشاف
لاہور : 2 روز قبل طوفان کا سامنا کرنے والی پرواز میں اداکار عدنان صدیقی بھی سوار تھے جنہوں نے...
ایسا شوہر چاہیے جو میرے پاؤں دبائے اور اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلائے: اداکارہ سحر ہاشمی
اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں...
Average Rating