
بجٹ 2025-26 میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ 26-2025 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی جائے تاکہ مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان بڑھے اور صارفین کو سستی گاڑیاں میسر آئیں۔ اس کے تحت تین سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے لیے جولائی تک قانون سازی مکمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت تین سال سے پرانی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد تھی، تاہم آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اس پالیسی میں نرمی کی جائے گی۔ یہ اقدام پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سے متعلق اسٹاف لیول معاہدے کا حصہ ہے، جسے پارلیمان سے منظور کروانا بھی لازم ہوگا۔
حکام کے مطابق گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت سے مقامی آٹو انڈسٹری کو شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔ گاڑی ساز ادارے اور پارٹس مینوفیکچررز پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں اور اس فیصلے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم صارفین کے لیے یہ خبر خوش آئند ہے کیونکہ درآمدی گاڑیوں کی دستیابی سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں نیچے آنے کا امکان ہے۔
آئندہ بجٹ میں گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں متوقع تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی نظریں حکومت کے اگلے اقدامات پر مرکوز ہو چکی ہیں۔
More Stories
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ...
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد...
فیصل بینک کو جی آئی ایف اے 2025 میں جدت اور بہترین کارکردگی پر اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا
اسلام آباد: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے دی ڈیجیٹل بینکر...
پمپس پر چوری روکنے کیلئے پٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد: حکومت نے پٹرول پمپس پر پیٹرول ، ڈیزل کی چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا اقدام اٹھا...
پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا اعلان
لاس ویگاس: پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اورامریکا کی پیروی کرتے ہوئے اسٹریٹیجک...
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر...
Average Rating