شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے، آرمی چیف

Read Time:38 Second

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آرمی چیف نے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں ستارہ امتیاز اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے۔ اور شہداء کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں۔ اور شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے۔

آرمی چیف نے شہداء کے اہلخانہ کے صبر اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post تیرہ سال بعد پاک بنگلہ دیش مذاکرات کا آغاز، سیکرٹری خارجہ ڈھاکا پہنچ گئیں
Next post چین کی نایاب معدنیات پر پابندیاں، امریکہ کی دفاعی صلاحیتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی