غنیٰ علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی وضاحت کر دی، اصل حقیقت کیا ہے؟

Read Time:1 Minute, 36 Second

اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ غنیٰ علی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی فنی زندگی، ذاتی ترجیحات اور شوبز کو چھوڑنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں وہ اعتکاف میں بیٹھی ہوئی تھیں کہ اسی دوران ان کے بھائی نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ کردی کہ غنیٰ علی نے ’شوبز‘ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی اور کئی لوگ یہ سمجھ بیٹھے کہ انہوں نے واقعی اداکاری چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد اداکاری کے حق میں نہیں ہیں، لیکن وہ ان کی محبت اور شوق کو سمجھتے ہوئے انہیں کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

’میرے شوہر اور فیملی یہ نہیں چاہتے کہ میں اداکاری کروں، لیکن وہ میرے شوق کی قدر کرتے ہیں اور اسی وجہ سے مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔ میں ان کی عزت اور اعتماد کا خیال رکھتے ہوئے کام کرتی ہوں۔‘

جب غنیٰ علی سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون ہیں، اور اگر کوئی کردار ایسا ہو جو ان کے خاندانی اور اخلاقی اصولوں کے دائرے میں ہو، تو وہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’میری اولین ترجیح میری فیملی اور ان کی عزت ہے۔ اگر فلم میں کوئی ایسا کردار ملے جو مثبت ہو اور حدود میں ہو، تو میں ضرور اس پر غور کروں گی۔‘

غنیٰ علی نے اس بات پر زور دیا کہ اداکاری ان کے لیے صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ انکا شوق ہے، جس سے وہ جڑی رہنا چاہتی ہیں، لیکن اس انداز میں کہ ان کی ذاتی زندگی اور خاندانی اقدار متاثر نہ ہوں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
Next post ایپل نے صارفین کو خبردار کر دیا، اہم فیچر فوری بند کرنے کا مشورہ