
خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا اسکول بس میں دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک اسکول بس کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی طرف سے کیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں اسکول جانے والے بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا جو ایک المناک اور بزدلانہ اقدام ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد ایسے گھناؤنے اور بزدلانہ واقعات کے پیچھے ہے، اور یہ حملے بھارت کے دہشت گرد نیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں کے ذریعے کروائے ہیں۔
پاکستانی فورسز نے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں گے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیراعظم کی خضدار اسکول بس دھماکے کی شدید مذمت، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت
وزیراعظم نے خضدار میں اسکول بس دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر گہرا رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داران کا جلد از جلد تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں نے یہ بزدلانہ حملہ کیا ہے، جو تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ اس سفاکی کا جواب دیں۔
More Stories
عمران خان نے خودکوپارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کردیا
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود کو پارٹی کا پیٹرن انچیف مقرر کر دیا ہے۔ میڈیا...
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس...
مغربی ہوائیں ملک میں داخل، آج سے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اسلام آباد: مغربی ہوائیں آج ملک میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات نے آج سے مختلف علاقوں میں بارش اور...
بلوچستان کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا، بھارت کا خواب خاک میں مل چکا، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں...
عیدالاضحیٰ پر4 چھٹیاں ہونگی،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کااعلان کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر6سے...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کا بڑا اقدام
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب کی جانب...
Average Rating