
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
لاہور: لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا۔
لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ، جو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔
لاہور میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 201 رنز بنائے ، حسن نواز نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4چھکے،8چوکے شامل تھے،اویشکا 29،فہیم اشرف 28،رائیلی اور چندی مل نے 22،22 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے4اوور میں 24 رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،حارث رؤف اورسلمان مرزانے 2،2وکٹیں لیں،سکندرضا اوررشاد حسین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر حسن نواز نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ 180تک رنز ہوں،ہم نے200 پلس کرلیے،ہماری بالنگ اچھی ہے،ہدف کادفاع کریں گے۔
قبل ازیں لاہور قلندرز پی ایس ایل 10فائنل میچ کا ٹاس ہار گئی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ بورڈ پر اچھا ٹوٹل لگانے کی کوشش کریں گے،اگر بڑا ہدف ہوتو مخالف ٹیم پر دباؤ پر ہوتا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھی گیم کامظاہرہ کریں،پرفارمنس اچھی رہی، خود کو بہتر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔
لاہور نے ہمیشہ سپورٹ کیا، امید ہے سپورٹ کرتے رہیں گے، ہماری ٹیم میں تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں۔
More Stories
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
سیول: جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم...
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں حسن علی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا
اسلام آباد: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے نیا اعزاز...
حسن علی کی 5 وکٹیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20میچ میں ہرا دیا
لاہور: تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 37...
پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کپتان کا نام سامنے آگیا
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی...
دس گھنٹے کی فلائٹ، دس منٹ پہلے میدان میں ـــ تھکے ہوئے سکندر رضا نے قلندرز کو چیمپئن بنا دیا
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو...
پی ایس ایل 10 کے تاج کیلئے آخری جنگ آج قذافی اسٹیڈیم میں لڑی جائے گی
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے فائنل کا بڑا ٹاکرا آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں...
Average Rating