سرکاری ملازمین کیلیے تنخواہ اور پنشن سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

Read Time:44 Second

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 30 مئی 2025 تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا۔

عید الضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی سہولت کےلئے صوبائی حکومت نے عید سے قبل آخری اتوار سے پہلے تنخواہ ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو اس حوالے سے مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی کہ وہ 30 مئی تک ملازمین کو تنخواہ اور پنشن دیں، یکم جون کو اتوار کی چھٹی ہے اس لیے مہینے کی آخری ورکنگ ڈے کو تنخواہ دی جائے۔

دوسری جانب بجٹ 2025،26 کی تیاری سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکسوں کی شرح کم کرنے ، ترقیاتی وغیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے سے متعلق تجاویز بھی شیئرکردی ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post وزیراعلیٰ پنجاب نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی
Next post لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا