ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحٰی 7 جون کو ہوگی

Read Time:1 Minute, 45 Second

اسلام آباد: پاکستان کے کسی بھی شہر سے ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحج ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگئی جبکہ ملک میں عید الاضحی 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں منعقد ہوا، زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس صوبائی دارلحکومتوں میں ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ اسپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کے لیے موجود تھے جبکہ زونل ہلال کمیٹی کے ارکان بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا، ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ یکم ذوالحج 29مئی کو ہوگی جبکہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی۔

اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اورآپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر فوج پاکستان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کو جرات مندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں، سپارکو نے ماہ ذی الحجہ 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے ’ سائنسی تجزیے، فلکیاتی ڈیٹا، اور جدید مشاہداتی تکنیکوں’ کی بنیاد پر ایک پیش گوئی جاری کی تھی۔

سپارکو کی جانب سے جای بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ عید الاضحیٰ کا تہوار پورے پاکستان میں 7 جون کو منائے جانے کا امکان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا
Next post پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل، ملک بھر میں ’یومِ تکبیر‘ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے