
سارہ امیر نے اپنی ڈرامائی محبت کی کہانی شیئر کردی
اسلام آباد: پاکستان کی مشہور سابق اداکارہ سارہ امیر نے انکشاف کیا کہ ان کی محبت تقریباً بیس سال پرانی ہے، لیکن وہ نوسال پہلے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔
سارہ امیر نے حال ہی میں ایک مارننگ شومیں شرکت کی، جہاں انہوں نے معروف ٹی وی ڈائریکٹر محسن طلعت کے ساتھ اپنی محبت بھری کہانی اور شادی کے بارے میں بات کی۔
سارہ امیر نے بتایا کہ ان کی محبت کی داستان تقریباً بیس سال پرانی ہے، لیکن وہ دونوں نو سال سے شادی شدہ ہیں۔

سارہ نے اپنی کہانی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا، آپ سب کو میری کہانی کا علم ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔ ہماری محبت کی کہانی کو بیس سال ہو چکے ہیں، اور ہم نو سال سے شادی شدہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ، جب میں شوبز میں نئی تھی، تو میں محسن طلعت کے پاس آڈیشن دینے گئی۔ مجھے لگا کہ وہ ایک بزرگ شخص ہوں گے، لیکن جب ہم ان کے دفتر پہنچے، تو میں نے ایک نوجوان کو بیٹھا دیکھا۔ میں نے کہا، ’مجھے آپ کے ڈائریکٹر سے بات کرنی ہے‘، تو انہوں نے کہا، ’ہاں، میں ہی محسن طلعت ہوں‘۔ تو میں آڈیشن دینے گئی، لیکن آخرکار دل دے بیٹھی۔
سارہ نے محسن طلعت کو پسند کرنے کی وجہ بتائی کہ ان کی باتوں کا انداز بہت میٹھا تھا، جو کہ ایک نظر میں محبت کا باعث بنا۔
سارہ نے کہا، یہ محبت پہلی نظر میں ہوئی۔ ان کا لب و لہجہ بہت میٹھا اور شیریں تھا، اور یہی بات مجھے ان کی طرف کھینچ لائی۔
انہوں نے مزید کہا، مردوں میں یہ بات کم ہی دیکھی جاتی ہے۔ میری فیملی میں زیادہ تر اونچی آواز والے لوگ ہیں، لیکن محسن سے مل کر میری سوچ بدل گئی۔
سارہ امیر نے اپنی شادی کے کامیاب ہونے کی ایک بڑی وجہ اپنے شوہر کی صبر و تحمل کو قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا، ”ہم نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، لیکن اللہ کی مدد سے ہم کامیاب ہوئے۔“

More Stories
خود سے محبت کرنا سیکھو، یہی اصل خوبصورتی ہے، حمائمہ ملک
اسلام آباد: معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ خوبصورت محسوس کرنے کے لیے کسی خاص شخص...
عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے...
‘دعا کے پاپا’ نے سوشل میڈیا سے آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں
اسلام آباد: اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ’دعا کے پاپا’ عرف ارشد نے...
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے...
رجب بٹ باز نہیں آئے، بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش، سوشل میڈیا صارفین برہم
اسلام آباد: پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن...
’بڑھاپے میں ڈانس کرنے کا مزہ ہے‘، ہمایوں سعید کا مداحوں کے کمنٹس پر دلچسپ جواب
اسلام آباد: پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے اپنی فلم 'لو گرو' پر کیے جانے والے کمنٹس...
Average Rating