
یورپی یونین نے 150 ارب یورو کے نئے دفاعی فنڈ کی منظوری دے دی
برسلز: یورپی یونین نے یورپ کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے قرضہ اسکیم (سیف) کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد یورپی ممالک کو دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور امریکی سیکیورٹی انحصار میں کمی لانے کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔
یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی جانب سے مارچ میں پیش کردہ تجویز کے بعد کیا گیا، جسے منگل کے روز برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی وزرائے کونسل نے منظور کیا۔ پولینڈ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں 27 میں سے 26 رکن ممالک نے اس اسکیم کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ صرف ایک ملک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
یہ فنڈ یورپی یونین کے مرکزی بجٹ سے حمایت یافتہ ہوگا اور اس کا مقصد یورپی دفاعی اخراجات میں فوری اور بڑے پیمانے پر اضافہ کرنا ہے۔ اگرچہ اسکیم کی تقسیم اور اس میں غیر یورپی سپلائرز کی شمولیت پر ابتدائی اختلافات پائے گئے، تاہم آخرکار یہ طے پایا کہ سیف فنڈ سے خریدے گئے اسلحے کی کل مالیت کا 35 فیصد تک حصہ یورپی یونین اور یوکرین سے باہر کے مینوفیکچررز سے بھی حاصل کیا جا سکے گا۔
فرانسیسی وزیر برائے یورپی امور، بنجمن حداد نے اس اقدام کو یورپ کے لیے ایک ”اہم سنگ میل“ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا, ’سیف پروگرام ایک بڑی پیش رفت ہے کیونکہ یہ یورپی صنعتوں کو ترجیح دینے، بیرونی انحصار (خصوصاً امریکہ پر) کم کرنے اور یورپ کی اسٹریٹجک خودمختاری کو مضبوط بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا قدم ہے حتمی نہیں، ’یہ صرف شروعات ہے، ہمیں اس سے بھی آگے جانا ہوگا۔‘
یہ اقدام یورپی یونین کے وسیع تر دفاعی اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت نرم بجٹ قوانین کے ساتھ یہ قرضہ اسکیم مجموعی طور پر 800 ارب یورو تک کے دفاعی اخراجات کو ممکن بنا سکتی ہے۔
یہ منظوری ایسے وقت میں آئی ہے جب یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ بھی طے پایا ہے، جو بریگزٹ کے بعد تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ تاہم، برطانوی دفاعی کمپنیاں سیف اسکیم میں مکمل رسائی حاصل کرنے کے لیے یورپی یونین سے الگ معاہدہ کریں گی۔
More Stories
بین الاقوامی ثالثی تنظیم عالمی نظم ونسق بہتر بنانے کےلئے ایک قانونی عوامی بھلائی کا ذریعہ ہے، چینی وزیر خارجہ
ہانگ کانگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم (آئی او میڈ)بہتر...
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے مار گرائے،سینئر رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی کا اعتراف
نیو دہلی: بی جے پی کے سینئررہنما سبرامنیئن سوامی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5طیارے...
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزے بند کر دیئے
ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے بلاک ورک ویزا کوٹہ کو بند کر دیا ہے۔...
فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے
نیو دہلی: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاک-بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے مہنگے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں...
چینی تجزیہ کار نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنا دی
بیجنگ: سینٹرفارچائنا اینڈ گلوبلائزیشن کےنائب صدرپروفیسر وکٹرگائو نے لائیو پروگرام میں جنرل بچشی کی درگت بنادی کہا “جنرل بخشی آپ...
بنگلہ دیشی فوج نے استعفیٰ مانگا تو شیخ حسینہ کے آخری الفاظ کیا تھے؟
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے اقتدار سے علیحدگی کے آخری لمحات انتہائی ڈرامائی اور جذباتی...
Average Rating