
انڈونیشیا کے ساحل کے نیچے دفن ڈیڑھ لاکھ سال پرانا پراسرار شہر دریافت
جکارتہ: سائنس دانوں نے انڈونیشیا کے ساحل میں کے نیچے دفن ایک ایسی دریافت کی ہے جو ممکنہ طور پر انسانوں کی تاریخ کو بدل سکتی ہے۔
سائنس دانوں کو جاوا اور مدورا کے جزائر کے درمیان موجود مدورا اسٹریٹ میں ساحل کی ریت میں دفن 1 لاکھ 40 ہزار برس پرانی قدیم انسان کی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جگہ ممکنہ طور پر گمشدہ دنیا ( غرقاب سنڈا لینڈ نامی قبل از تاریخ دور کا وہ خطہ جو جنوب مشرقی ایشیا سے جڑا ہوا تھا) کا پہلا طبعی ثبوت ہوسکتی ہے جو کہ 1 لاکھ 40 ہزار برس قبل دریاؤں کے ساتھ ایک وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا خطہ تھا۔
کھوپڑی کی ہڈیوں کے ساتھ محققین نے 36 انواع کے جانوروں کے 6000 فاسل بھی دریافت کیے جن میں کوموڈو ڈریگن، بھینسے، ہرن اور ہاتھی کی باقیات شامل تھیں۔
ان میں سے کچھ پر جبری کٹ کے نشانات تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ابتدائی انسان جانوروں کے شکار کے لیے جدید طریقے استعمال کرتے تھے۔
یہ باقیات میری ٹائم سینڈ مائنرز نے 2011 میں دریافت کی تھیں لیکن ماہرین نے حال ہی میں ان کی عمر اور انواع کا تعین کیا ہے جو کہ پیلیو اینتھروپولوجی کے شعبے میں ایک اہم کامیابی ہے۔
تحقیق میں ماہرین سمندر کے نیچے دفن سولو دریا کے وادی کے سسٹم کو دریافت کیا اور ان باقیات کی عمر کا اندازہ 1 لاکھ 62 ہزار سے 1 لاکھ 19 ہزار برس کے درمیان لگایا۔
More Stories
بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی: ایک ڈیوائس ہر عمر کے انسانوں میں کئی بیماریوں کا باعث بنے گی
اسلام آباد: بلغاریہ کی مشہور نابینا پیشگو بابا وانگا، جنہیں اکثر ’بلقان کی نوسٹرے ڈیمس‘ کہا جاتا ہے، دنیا کے...
ایران اسرائیل جنگ: ’خلائی مخلوق مدد کیلئے آرہی ہیں‘، خاتون کا انوکھا دعویٰ
اسلام آباد: دنیا ایک جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال سے پریشان ہے، تو...
’شادی وقت کا ضیاع‘: چینی شخص نے نوکری اور گھر بار چھوڑ کر غار میں بسیرا کرلیا
سچوان: چین کے صوبہ سچوان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ من ہینگ کائی نامی شخص نے دنیاوی ذمہ داریوں،...
کیا آپ اپنی شادی پر یہ ہیئر اسٹائل بنوائیں گی؟ دلہن کے انوکھے انداز کی ویڈیو وائرل
ممبئی: ایک ہیئر اسٹائلسٹ کی دلہن کے لیے بنائی گئی ”مچھلی ہیئر اسٹائل“ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا...
گرل فرینڈ لاٹری کے اربوں روپے لے کر بھاگ گئی، نوجوان کے چھکے چھوٹ گئے
اسلام آباد: کینیڈا کے شہری لارنس کیمبل نے اپنی گرل فرینڈ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے،...
دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم شارک اپنا پیٹ بھرنے کیلئے کیا کھاتی تھی؟
اسلام آباد: دنیا کے سمندروں میں 3 سے 20 ملین سال تک ایک ایسا جاندار تیرتا تھا جو آج تک...
Average Rating