
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا ،انسداد دہشت گردی کیلئے جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا،کور کمانڈر کوئٹہ نے استقبال کیا،انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔
اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے مادر وطن کے دفاع میں فولادی دیوار کا کردار ادا کیا،معرکہ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کی علامت ہے،بھارت کی بلااشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے۔
پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے ،بھارت کی آبی دہشت گردی ناقابل قبول اور قانونی طور پر بے بنیاد ہے۔
بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی ناقابلِ تردید ہے ،دہشت گردی کے خلاف قوم کی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں و افسران کو جذبے، تحقیق اور لگن سے ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کرتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید تربیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
More Stories
عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان...
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی...
حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، چھٹیاں کتنی ہیں؟
اسلام آباد: عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں...
جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ...
پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیے اور آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیے اور آذربائیجان جیسے...
بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانے کا بیان عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان
اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے دھمکی آمیز پر ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت کا...
Average Rating