’مس ورلڈ 2025‘ کا تاج کس کے سر سجا؟ اعلان کردیا گیا

Read Time:1 Minute, 39 Second

لندن: خوبصورتی، ذہانت، اور خدمتِ انسانیت کے امتزاج سے مزین عالمی حسن کے مقابلے ’مس ورلڈ‘ کا آغاز 1951 میں برطانیہ سے ہوا، جس کا مقصد صرف ظاہری حسن کو نہیں بلکہ شخصیت، فلاحی خدمات، اور عالمی شعور کو اُجاگر کرنا تھا۔ ’بیوٹی وِد آ پرپز‘ کے نعرے کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے، یہ مقابلہ آج دنیا کے باوقار ترین ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے منتخب حسینائیں نہ صرف اپنی ثقافت و وقار کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ فلاحی مقاصد کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

سال 2025 کے مقابلے میں 108 ممالک کی نمائندگی کی گئی، جہاں حسن اور ہنر کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملا۔ شاندار فائنل میں تھائی لینڈ کی اوپل سوچاتہ چوانگسری نے اپنی شخصیت، سماجی شعور، اور متاثر کن کہانی کے ذریعے اس سال کا تاج اپنے نام کیا اورانہیں 72ویں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔ ان کا سفر صرف ایک مقابلہ حسن کا نہیں بلکہ حوصلے، خدمت اور خود اعتمادی کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہیں گزشتہ سال کی مس ورلڈ کرسٹینا پشکووا نے تاج پہنایا۔

افریقی ملک ایتھوپیا کی حسّت دیریجے پہلی رنر اپ جبکہ پولینڈ کی ماجا کلائڈا دوسری رنر اپ قرار پائیں۔ مارٹینیک کی آورلی جوآچم ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

اوپل سوچاتہ چوانگسری کون ہیں؟

اوپل، جو تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں پلی بڑھیں، بین الاقوامی تعلقات کی طالبہ اور ایک کامیاب ماڈل ہیں۔ وہ چھاتی کے کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی سرگرم علمبردار ہیں۔ محض 16 برس کی عمر میں اُنہوں نے اپنی چھاتی میں گلٹی محسوس کی، جو اگرچہ خوش خیم ثابت ہوئی، مگر اس واقعے نے انہیں جلد تشخیص کی اہمیت سے متعلق آگاہی پھیلانے کے مشن پر گامزن کر دیا۔

مس ورلڈ 2025 کے فائنل میں اوپل نے ایک خوبصورت چمکتا ہوا گاؤن زیب تن کیا، جسے اُنہوں نے اپنی مہم Opal For HER کے جذبے اور قیمتی پتھر اوپل کی خوبصورتی، مضبوطی اور تبدیلی کی علامت قرار دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post گرل فرینڈ لاٹری کے اربوں روپے لے کر بھاگ گئی، نوجوان کے چھکے چھوٹ گئے
Next post ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے پشتو گانے نے دھوم مچا دی