
گرل فرینڈ لاٹری کے اربوں روپے لے کر بھاگ گئی، نوجوان کے چھکے چھوٹ گئے
اسلام آباد: کینیڈا کے شہری لارنس کیمبل نے اپنی گرل فرینڈ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس پر اس نے الزام لگایا ہے کہ وہ اس کی 36 لاکھ ڈالر کی جیتی گئی لاٹری کی رقم لے کر غائب ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس کیمبل نے کہا کہ لاٹری کا ٹکٹ اس نے خود خریدا تھا، لیکن انعام کی وصولی کے لیے اپنی گرل فرینڈ پر اعتماد کیا کیونکہ اس وقت اس کا بٹوا اور شناختی دستاویزات گم ہو چکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق لارنس کیمبل نے سی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ وہ اور کرسٹل میک کے ڈیڑھ سال سے رشتے میں تھے اور ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ ان کے بقول ان کا رشتہ وفاداری، اور روشن مستقبل کا حامل تھا۔ اسی لیے انہوں نے لاٹری کی رقم وصول کرنے کی ذمے داری کرسٹل کو سونپی۔
لیکن صورتِ حال اس وقت یکسر بدل گئی جب گرل فرینڈ نے لاٹری جیتنے کے بعد محض چند دنوں میں رابطہ ختم کر دیا اور ہوٹل کے کمرے میں واپس نہ آئی جہاں وہ دونوں مقیم تھے۔
کیمبل نے بتایا کہ میں نے اس کی تلاش کے لیے ان مقامات پر جانا شروع کیا جہاں وہ اکثر پارٹی کرنے جاتی تھی، تاہم وہ مجھے ایک اور شخص کے ساتھ ملی۔
جس کے بعد لڑکی نے کیمبل کے فون کالز اور پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا، اسے سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا، اور یہاں تک کہ اس کے خلاف ایک حفاظتی حکم (protection order) بھی حاصل کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ سب کچھ ہونے کے بعد کیمبل اب کرسٹل میک کی کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی لاٹری کی جیتی ہوئی رقم واپس حاصل کر سکیں۔ ان کا موقف ہے کہ یہ رقم ان کی ملکیت تھی اور میک کی نے اعتماد کو توڑتے ہوئے اس پر ناجائز قبضہ کر لیا۔
More Stories
بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی: ایک ڈیوائس ہر عمر کے انسانوں میں کئی بیماریوں کا باعث بنے گی
اسلام آباد: بلغاریہ کی مشہور نابینا پیشگو بابا وانگا، جنہیں اکثر ’بلقان کی نوسٹرے ڈیمس‘ کہا جاتا ہے، دنیا کے...
ایران اسرائیل جنگ: ’خلائی مخلوق مدد کیلئے آرہی ہیں‘، خاتون کا انوکھا دعویٰ
اسلام آباد: دنیا ایک جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال سے پریشان ہے، تو...
’شادی وقت کا ضیاع‘: چینی شخص نے نوکری اور گھر بار چھوڑ کر غار میں بسیرا کرلیا
سچوان: چین کے صوبہ سچوان سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ من ہینگ کائی نامی شخص نے دنیاوی ذمہ داریوں،...
کیا آپ اپنی شادی پر یہ ہیئر اسٹائل بنوائیں گی؟ دلہن کے انوکھے انداز کی ویڈیو وائرل
ممبئی: ایک ہیئر اسٹائلسٹ کی دلہن کے لیے بنائی گئی ”مچھلی ہیئر اسٹائل“ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا...
دنیا کی سب سے بڑی اور قدیم شارک اپنا پیٹ بھرنے کیلئے کیا کھاتی تھی؟
اسلام آباد: دنیا کے سمندروں میں 3 سے 20 ملین سال تک ایک ایسا جاندار تیرتا تھا جو آج تک...
امریکا کے بیچ میں موجود 33 افراد پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا ملک
اسلام آباد: دنیا بھر میں چھوٹے بڑے ممالک موجود ہیں مگر امریکا کے وسط میں واقع ایک انوکھا ملک ”مولوسیا“...
Average Rating