امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ، 6 افراد زخمی

Read Time:39 Second

کولوراڈو: امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

بولڈر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے،  زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے 6 افراد میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ریلی میں 45 سالہ حملہ آور نے فلسطین آزاد کرو کا نعرہ لگایا تھا جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، جبکہ ایف بی آئی نے اسے دہشتگرد حملہ قرار دیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سورج سے اٹھنے والا طوفان زمین سے ٹکرا گیا
Next post بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتے ہیں: دفتر خارجہ