شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارت کے حمایت یافتہ 14 خوارج ہلاک

Read Time:46 Second

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے 2 اور 3 جون کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا۔ کارروائی بھارتی پراکسی گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آپریشن کے دوران علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی ایجنٹ خارجی کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز نافذ
Next post ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی