
جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا
اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنایا۔
نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں سینئر اداکار جاوید شیخ اور ریمبو سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عید کو خوشیاں مناتے ہوئے ماضی کے قصے یاد کیا۔
میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ فلموں میں سب سے زیادہ ری ٹیکس کون سی اداکارہ لیتی تھیں جس پر تمام ہی اداکاروں نے اداکارہ میرا کا نام لیا اور ساتھ ہی قصے بھی سنائے۔
ایک قصہ سناتے ہوئے اداکار ریمبو نے کہا کہ میرا اچانک الجھن میں پڑ جاتی تھیں اور کہتی تھیں، ‘اسکرپٹ میں آگے کیا ہے، چلو اسے دوبارہ کرتے ہیں۔

اداکار سعود نے مزید کہا کہ ہم مالدیپ میں تھے، اور اسے ایک دیوار سے ڈانس شاٹ دینا تھا، وہ نیچے گر گئی، جس کے بعد ہم سب ڈر گئے اور پریشان ہوگئے اور ہم نے دیکھا کہ میرا دوبارہ اٹھی، اس نے اپنے کپڑے صاف کیے، اور کہا، چلو دوبارہ کر لیتے ہیں۔
پروگرام میں شریک جاوید شیخ نے بھی قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں ترکیہ میں چیف صاحب کی شوٹنگ کر رہا تھا، میرا ایک امیر آدمی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھی، جس کا کردار آصف خان نے ادا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے میرا سے کہا تھا کہ جینز اور شرٹ پہننی ہے لیکن وہ اپنی مرضی سے سرکٹ اور شرٹ پہن کر آگئی جس پر مجھے بہت غصہ آیا، میں اپنے اسسٹنٹ سے دوسرے سین پر بات کرنے لگا تو اتنی ہی دیر میں میرا پڑوسیوں کے گھر سے جینز اور شرٹ پہن کر آگئی، جس پر اسسٹنٹ نے مجھے بتایا کہ وہ پڑوسیوں کے پاس گئی تھی اور ایک لڑکی سے جینز اور شرٹ مانگ کر پہن کر آگئی۔
جاوید شیخ کا ماضی کا یہ قصہ سن کر پروگرام میں بیٹھے شرکا ہنس پڑے۔
More Stories
خود سے محبت کرنا سیکھو، یہی اصل خوبصورتی ہے، حمائمہ ملک
اسلام آباد: معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ خوبصورت محسوس کرنے کے لیے کسی خاص شخص...
عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے...
‘دعا کے پاپا’ نے سوشل میڈیا سے آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں
اسلام آباد: اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ’دعا کے پاپا’ عرف ارشد نے...
عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے...
رجب بٹ باز نہیں آئے، بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش، سوشل میڈیا صارفین برہم
اسلام آباد: پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن...
’بڑھاپے میں ڈانس کرنے کا مزہ ہے‘، ہمایوں سعید کا مداحوں کے کمنٹس پر دلچسپ جواب
اسلام آباد: پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے اپنی فلم 'لو گرو' پر کیے جانے والے کمنٹس...
Average Rating