
بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا اعلانِ جنگ ہوگا، بلاول بھٹو
اسلام آباد: پارلیمانی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کے جارحانہ رویے اور سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، اور ایسا کوئی بھی اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور ہمیشہ امن کے پیغام کا علمبردار رہا ہے، لیکن پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اعلان جنگ کے مترادف ہوگا۔
انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام مسائل کا مستقل اور پائیدار حل مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ سفارت کاری سے مسائل کے حل کی بات کی۔ لیکن پانی جیسے بنیادی انسانی حق پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، لیکن خودمختاری، آبی حقوق اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
More Stories
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر
واشنگٹن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔...
ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس، سپریم کورٹ نے تینوں ججز کے تبادلوں کو درست قرار دے دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے تینوں ججز...
ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات ہوئی، جس میں مختصر ملاقات میں مختلف...
صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی ظہرانہ دیں...
Average Rating