‘دعا کے پاپا’ نے سوشل میڈیا سے آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں

Read Time:2 Minute, 19 Second

اسلام آباد: اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیلمی وی لاگنگ سے مشہور ’دعا کے پاپا’ عرف ارشد نے سوشل میڈیا سے غیرمعمولی آمدنی کی حیران کُن تفصیلات بتادیں۔

پاکستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے ارشد اپنے فیملی کانٹنٹ کے سبب انتہائی مختصر عرصے میں آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے یوٹیوبرز میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

ارشد اپنے وی لاگ میں تین بچوں بڑی بیٹی زینب، چھوٹا بیٹا محمد اور ایک تیسری بیٹی دعا کیساتھ روز مرہ کی روٹین شیئر کرتے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کے پردے کا بھی خاص خیال رکھا ہوا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ کسی بھی بےحیائی کے کانٹنٹ سے گزیز کرنا انکے مداحوں کے دلوں کوخوب بھاتا ہے۔

ارشد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی آمدنی اور برانڈ پروموشنز کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ دل کو چھو لینے والے ویڈیوز بناتے ہیں، پورا خاندان ایک ٹیم کے طور پر کام کرتا ہے، جس کی جھلک ان کے ہر ویڈیو میں نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد نے بتایا کہ وہ ایک برانڈ کی پروموشنل ویڈیو بنانے کے 15 لاکھ روپے چارج کرتے ہیں، یہ ویڈیو بعد ازاں اُن کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یعنی یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر شیئر کی جاتی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی برانڈ کو صرف کسی ایک مخصوص پلیٹ فارم پر پروموشن کروانی ہو تو اس کا علیحدہ معاوضہ ہوتا ہے جوکہ نسبتاً کم ہوتا ہے۔

ارشد نے کہا کہ وہ اپنی آمدنی اور چارجز چھپانے میں یقین نہیں رکھتے اور صاف گوئی سے سب کچھ بتاتے ہیں تاکہ دوسرے نئے کنٹینٹ کریئیٹرز بھی حقیقت سے باخبر رہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ کم از کم 8 سے 10 برانڈ پروموشنز کرتے ہیں، جو اُن کے لئے ایک باقاعدہ ذریعہ معاش بن چکا ہے۔https://w


ارشد نے مزید بتایا کہ وہ صرف پیسہ کمانے کے لیے کسی بھی برانڈ کے ساتھ کام نہیں کرتے، بعض اوقات وہ چھوٹے کاروباروں کے لیے مفت پروموشن بھی کرتے ہیں تاکہ انہیں سہارا ملے، اس کے علاوہ انہوں نے کچھ ایسے برانڈز کی ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کی ہیں جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔

ارشد کی اس صاف گوئی اور اصول پسندی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ارشد نہ صرف ایک اچھے کنٹینٹ کریئیٹر ہیں بلکہ ایک باشعور اور ذمے دار پاکستانی بھی ہیں جو اپنے پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
Next post انٹیلی جنس تھی کہ ایران جوہری بموں کیلئے مواد تیار کرلے گا، اپنے تحفظ کیلئے حملہ کیا: اسرائیلی مندوب