
تہران میں بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم
یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تہران میں بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں کا تہران کی فضاؤں پر راج ہے۔ اور اسرائیل تہران میں 2 اہم اہداف کا خاتمہ کرنے جا رہا ہے۔ یہ ہماری بڑی کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام اسرائیل کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں۔ اور حالیہ حملے کا مقصد ایران پر جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔
اس سے قبل اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر تزاھی بانیگبی نے اعتراف کیا کہ ہم ایران پر حملے کے مقاصد حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ یہ جنگ ایرانی خطرے کا خاتمہ نہیں کر سکے گی۔
گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی کہ اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو قتل کا منصوبہ پیش کیا تھا۔
Average Rating