روس نے امریکہ کو ایران کیخلاف فوجی مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ دے دیا

Read Time:36 Second

ماسکو: روس نے امریکہ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کے خطرناک اقدامات کے نتائج نہ صرف قابو سے باہر بلکہ غیر متوقع بھی ہو سکتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ موجودہ کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اس تنازع کے سیاسی و سفارتی حل کے لیے سرگرم ہے اور اولین ترجیح جنگ بندی، جھڑپوں کا خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی ہے۔

روسی حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں صبر، بردباری اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری ناگزیر ہو چکی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایف بی آر کا ٹیکس چور کاسمیٹک کمپنی کے خلاف بڑا ایکشن: بائیو آملہ مصنوعات کی تیاری و فروخت غیر قانونی قرار
Next post پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر