اسرائیل کینسر کی بیماری بن چکا، خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ ہے، شمالی کوریا

Read Time:47 Second

پیونگ یانگ: شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے اسرائیل بیماری بن چکا ہے، خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اورانسانیت کےخلاف جرم ہیں، ہم اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان شمالی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگ کے حامیوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر
Next post ایران کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج