جسٹس منصور علی شاہ کا آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کے خلاف خط

Read Time:53 Second

اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کے خلاف خط لکھ دیا۔

جوڈیشل کمیشن ممبران کو جسٹس منصور علی شاہ کا خط پہنچایا گیا، جسٹس منصو ر علی شاہ نے خط میں کہا کہ 26 ویں ترمیم کیس فیصلے تک توسیع نہ کی جائے۔

خط میں انہوں نے کہا کہ پیشگی بتا دیا تھا 19 جون کے اجلاس کیلئے پاکستان میں دستیاب نہیں، توقع تھی عدم دستیابی پر اجلاس موخر کیا جائے گا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ماضی میں ایگزیکٹو ممبران کی عدم موجودگی پر اجلاس موخر ہو چکا ہے، عدلیہ ممبران اقلیت میں ہیں اس لئے شاید موخر نہیں کر پائے۔

26ویں ترمیم فیصلے سے پہلے توسیع بحران کو مزید گہرا کرے گی، خط میں جسٹس منصو ر علی شاہ نے کہا کہ یہ تنازع ادارے کی ساکھ اور عوامی اعتبار کو تباہ کر رہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 26 ویں ترمیم کے فیصلے تک تمام ججز کو آئینی بینچ ڈیکلیئر کیا جائے، آئینی بینچ میں شمولیت کا معیار اور پیمانہ بھی طے کیا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایران کی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج
Next post پنجاب بھر میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ