نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے استنبول میں ملاقات

Read Time:1 Minute, 3 Second

استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ترک صدر سے استنبول میں ملاقات ہوئی۔ ترک ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی دوران ہوئی۔ ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران – اسرائیل جنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایران، اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی نیک تمائیں ترک صدر تک پہنچائیں اور کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سیکیورٹی کے اعلیٰ مشیر بھی موجود تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 465 روپے کا اضافہ
Next post نیشنز کپ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی