ایران پر امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، خطے میں کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش ہے ، پاکستان

Read Time:48 Second

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ فریقین سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ایرانی نیوکلئیر سائٹس پر امریکی حملے کے بعد شدید عالمی ردعمل، برطانیہ کی کھل کر حمایت
Next post جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے ، کسی فرد یا گروہ کو اختیار نہیں ، ترجمان پاک فوج