شاہ رخ کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے

Read Time:1 Minute, 25 Second

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر  سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔

محمد عامر اس سے قبل بھی  سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے  39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل  کرچکے ہیں۔

 ڈیتھ اوورز  میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور محمد عامر سےمتعلق امید کی جارہی ہے کہ  وہ  رواں سیزن میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بناتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بنیں گے۔

دوسری جانب  آف اسپنر  محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن  کے  صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں  حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے کے سبب دنیا بھر میں کئی کرکٹ فرنچائزز کے مالک ہیں۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیریبین پریمیئز لیگ کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہے جس کے سبب یہ ٹیم 4 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

 دوسری جانب محمد عامر سمیت پاکستان کے تمام کرکٹرز کیلئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی) ایل میں شمولیت پر تاحال پابندی عائد ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید کرنے والوں کو دلجیت نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Next post نو مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج