قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی

Read Time:54 Second

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گی۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔ اور 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔ ڈھاکہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا۔ تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سلیکشن کے امکانات ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہو گی۔ دورہ بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post خواتین کیلئے تہلکہ خیز انکشاف: ’کانٹا لگا گرل‘ شیفالی کی موت کی وجہ ’جوان بنانے والی‘ دوائیاں؟
Next post ایران نے آئی اے ای اے کوجوہری تنصیبات تک رسائی سے روک دیا