ایران نے آئی اے ای اے کوجوہری تنصیبات تک رسائی سے روک دیا

Read Time:36 Second

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرحمیدرضا حاجی بابائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسیتہ (آئی اے ای اے) کواپنی جوہری تنصیبات تک رسائی سے روک دیا ہے۔

ڈپٹی سپیکرکے مطابق رافیل گروسی اوران کی ٹیم کے معائنہ کاراب ایران کے جوہری مقامات پرداخل نہیں ہو سکیں گے، ایران اپنی قومی خودمختاری اورسلامتی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

حمیدرضا نے دعویٰ کیا کہ ایجنسی کی رپورٹس کے ذریعے ایرانی تنصیبات سے متعلق اہم ڈیٹا اسرائیل تک منتقل کیا گیا جوایران کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

ایرانی فیصلے سے عالمی جوہری نگران ادارے اورمغربی طاقتوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، بین الاقوامی ردعمل کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post قومی کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی
Next post خلا میں کوئی ڈاکٹر نہیں، تو اوپر بیمار خلا نوردوں کا علاج کیسے ہوتا ہے؟