اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکولوں، گھروں اور امدادی مرکز پر بمباری ، 95 فلسطینی شہید

Read Time:1 Minute, 1 Second

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں اسکولوں، گھروں اور امدادی مرکز پر بمباری کرکے 95 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ پٹی کے شمالی علاقے کے امدادی مرکز اور لوگوں سے بھرے اسپتال کو نشانہ بنایا،  غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں واقع القعقاع کیفے پر فضائی حملے کے نتیجے میں کئی صحافی اور فنکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

شمالی غزہ کے رہائشیوں نے حالیہ اسرائیلی حملوں کو  حالیہ ہفتوں کی بدترین  بمباری قرار دیا، غزہ کے 60 سالہ صلاح نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے دھماکے رکے ہی نہیں، اسکولوں اور گھروں پر بمباری کی گئی، یوں لگا جیسے زلزلہ آ رہا ہو، خبروں میں سن رہے ہیں کہ جنگ بندی قریب ہے لیکن زمین پر ہمیں موت اور دھماکے سنائی دیتے ہیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق اسرائیلی ٹینک مشرقی غزہ کے علاقے زیتون میں داخل ہوئے اور شمالی حصوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا، جنگی طیاروں نے چار اسکولوں پر بمباری کی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی اپیل کے بعد اسرائیلی حکام واشنگٹن میں جنگ بندی کوششوں کے لیے موجود ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
Next post دریا کا بہائو چند گھنٹوں میں بڑھا ، اداروں کو الرٹ جاری کیا تھا ، محکمہ آبپاشی کی سوات واقعے پر رپورٹ