حماس جنگ بندی مذاکرات پر تیار، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 18 افراد شہید

Read Time:51 Second

غزہ: غزہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فلسطینی اطلاعاتی مراکز کے مطابق یہ ہلاکتیں مختلف علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی 50 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

دوسری جانب الجزیرہ کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ اسلامی جہاد نے بھی مشروط حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کی ضمانت مانگی ہے۔ یہ پیش رفت اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے آئندہ پیر کو واشنگٹن کے دورے سے قبل سامنے آئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 21 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 57 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسلام آباد میں 9ویں محرم کا مرکزی جلوس: سیکیورٹی انتظامات مکمل، ٹریفک پلان جاری
Next post ٹرمپ کا بڑا قدم: امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس کٹ، اخراجاتی کمی اور سرحدی سیکیورٹی منصوبہ قانون بن گیا