اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، بندگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا

Read Time:44 Second

 صنعا: اسرائیل نے یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ پر فضائی حملہ کر دیا، اسرائیلی طیاروں نے اہم بندرگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں اہم بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن میں الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پورٹ اور راس قطب پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے ان حملوں کو آپریشن بلیک فلیگ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حوثی اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کرتے رہیں گے، اگر وہ اسرائیل کی طرف ڈرونز اور بیلسٹک میزائل داغنا جاری رکھتے ہیں تو مزید حملے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہے یمن نے اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار اہل غزہ کی حمایت میں اسرائیل پر میزائل داغا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post ہوائی جہاز میں طویل سفر خون میں لوتھڑے بنا سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
Next post کسی بھی جارحیت کا سوچ سے بڑھ کر سخت جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل