
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Read Time:29 Second
اسلام آباد: پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی، پاکستان اپنے پول کا آخری میچ کل میزبان چین کے خلاف کھیلے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چین میں جاری انڈر 18 مینز ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 9 گول سے کامیابی حاصل کی۔
Average Rating