
اسرائیل کے دوبارہ حملے کا خدشہ ، ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
Read Time:39 Second
تہران: اسرائیل کے دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہو گی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز تیار کھڑے ہیں، اس بار جنگ میں قدس فورس، نیوی اور آرمی کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے بھی اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں 28 اسرائیلی مارے گئے تھے۔
Average Rating