
دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
Read Time:43 Second
اسلام آباد: دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
سلمان علی آغا کوٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا ہے۔
پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)،فخر زمان، صائم ایوب، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ٹیم 16 جولائی کو بنگلہ دیش پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جولائی جبکہ تیسراٹی ٹوئنٹی میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
Average Rating