مری کا موسم شدید خراب، مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے اہم ہدایات

Read Time:47 Second

اسلام آباد: مری کے بالائی علاقوں میں شدید بارش اور دھند چھا گئی، مری کا موسم خراب ہونے پر مقامی افراد اور سیاحوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مری میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں سے کہا ہے کہ ندی نالوں سے دور رہیں، طغیانی کا خطرہ ہے۔

سیاحوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ بارش اور دھند میں گاڑیوں میں فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں۔

ضلعی انتظامیہ مری کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مری میں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق مری سمیت شمالی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post دورہ بنگلہ دیش کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
Next post انسانی جسم کے وہ اندرونی اعضاء جن کے بغیر بھی آپ زندہ رہ سکتے ہیں