
پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے جو ضروری ہو گا وہ کریں گے، محسن نقوی
Read Time:46 Second
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے جو ضروری ہو گا وہ کریں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ ہیں کہ صدر اور وزیر اعظم کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کون ہے۔ میں واضح کہہ چکا ہوں کہ صدر کے استعفے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ صدر کا مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ مضبوط اور باوقار تعلق ہے۔ جبکہ فیلڈ مارشل کی تمام تر توجہ پاکستان کی طاقت اور استحکام پر مرکوز ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ صدر کا کہنا ہے مجھے معلوم ہے یہ جھوٹ کون اور کیوں پھیلا رہا ہے۔ اور جو جھوٹے بیانیے کا حصہ ہیں وہ دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جو چاہیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے جو ضروری ہو گا وہ کریں گے۔
Average Rating