
سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا
اسلام آباد: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ان سے پوچھا گیا کہ اگر آپ فلم بنائیں تو کس کرکٹر کو کس رول میں لیں گے۔
سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بابر اعظم فلم کے ہیرو ہوں گے، ولن کے کردار کے لیے حارث رؤف بہترین ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ حسن علی اچھے کامیڈین بن سکتے ہیں، عبداللہ شفیق کے لئے انہوں نے ناکام عاشق کا کردارمنتخب کیا جبکہ فخر زمان کو بطور سنگر منتخب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی جادوئی ہنر مل جائے تو چاہوں گا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غائب کرادوں۔
انہوں نے اپنے چھپے ٹیلنٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ اچھی شاعری کرسکتے ہیں، اس دوران انہوں نے شعر سنایا کہ منتظر میرے زوال کے ہیں، میرے اپنے بھی کمال کے ہیں۔
Average Rating