ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کا انکشاف

Read Time:47 Second

 تہران: ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے۔

پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 15 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر بمباری کی تھی۔

فارس نیوز کے مطابق صدر پزشکیان، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک تھے، عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل یا بم داغے گئے، جن کا مقصد حکام کے نکلنے کا راستہ بند کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے بعد متاثرہ منزل کی بجلی منقطع ہو گئی، تاہم عمارت میں موجود حکام ایک پہلے سے تیار کردہ ایمرجنسی راستے کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، اس دوران صدر پزشکیان سمیت کچھ حکام کو ہلکی چوٹیں آئیں، ایرانی صدر کی ٹانگ پرزخم آیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post نادرا نے شناختی کارڈ کے حصول کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
Next post موٹروے ایم ٹو چکری انٹرچینج کے قریب بس گہرائی میں جا گری ، 5 افراد جاں بحق ، 30 زخمی