پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جعلی اسناد پر نااہل قرار

Read Time:40 Second

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔

ای سی پی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے انہیں جعلی اسناد پر نااہل قرار دیا ہے۔

جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کیں۔

ای سی پی کی جانب سے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 175 مظفر گڑھ خالی قرار دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کیخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ای سی پی کے فیصلے کے تحت جشمید دستی آرٹیکل 62 ون ڈی ایف اور 63 ون پی کے تحت نااہل قرار پائے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کسی بھی قیدی کو حاصل نہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
Next post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا