
دوبارہ حملہ ہوا تو امریکا پر پہلے سے بڑا وار کریں گے ، ایرانی سپریم لیڈر
Read Time:45 Second
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پہلے سے بھی کہیں زیادہ سخت ہو گا۔
خامنہ ای نے کہا کہہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت کے مقابل کھڑی ہے، نئے حملے کی صورت میں ہم اس سے کہیں بڑا وار کریں گے جو ہم نے العدید بیس پر کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے گزشتہ ماہ جنگ کے دوران قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر ایرانی میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے جس اڈے کو نشانہ بنایا وہ خطے میں امریکا کا نہایت حساس مرکز تھا، اور اس سے بھی بڑا وار امریکا اور دوسروں پر کیا جا سکتا ہے۔
سپریم لیڈر نے نے ایرانی سفارتکاروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ کام کریں اور رہنمائی پر عمل کریں۔
Average Rating