کترینہ کی بہن کی بالی ووڈ میں شاندارانٹری، پہلی فلم کا ٹیزر جاری

Read Time:1 Minute, 17 Second

ممئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف کی بہن اسابیل کیف نے بالی ووڈ میں اپنی شاندار انٹری دے دی ہے۔

ان کی پہلی فلم ’سُسواگتم خوش آمدید‘ کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں وہ اداکار پُلکِت سمرات کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اسابیل کیف اس فلم کے ذریعے رومانوی مزاحیہ صنف میں بطور ہیروئن بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔

فلم کی کہانی دو مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے کرداروں کی محبت پر مبنی ہے، جو روایتی اور ثقافتی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام پیش کرتی ہے۔ اس میں محبت، مزاح، جذبات اور سماجی ہم آہنگی کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔

فلم کا ٹیزر شائقین کو بے حد پسند آ رہا ہے، جہاں پُلکِت اور اسابیل کی کیمسٹری خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پُلکِت سمرات نے سوشل میڈیا پر لکھا: ”دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی“

فلم کی ہدایتکاری دھیرج کمار نے کی ہے، جبکہ اس میں دیگر اداکاروں میں سہیل وید، پرینکا سنگھ، مرحوم رتوراج سنگھ، میگھنا ملک اور ارون بالی شامل ہیں۔

رومانس اور مزاح سے بھرپور یہ فلم 16 مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم نہ صرف اسابیل کیف کے کریئر کی اہم شروعات ہے، بلکہ یہ ایک ایسی کہانی بھی ہے جو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post جاوید منزل میں علامہ اقبال کی 87ویں برسی عقیدت سے منائی گئی، نواسہ اقبال اور ماہرینِ اقبالیات کی بھرپور شرکت
Next post اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا