غزہ اسرائیلی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید، کیتھولک چرچ پر بھی بمباری

Read Time:51 Second

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کیتھولک چرچ کو بھی نشانہ بنایا۔

فلسطینی حکام کے مطابق  شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی حملے میں پانچ بچوں سمیت  ایک ہی خاندان کے سات ، امدادی ٹرکوں کے تحفظ پر مامور آٹھ ، وسطی غزہ پٹی میں تین اور مشرقی غزہ پٹی کے علاقے زیتون میں چار افراد شہید ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں غزہ کے کیتھولک میسحی ہولی فیملی چرچ کے 3 افراد ہلاک جبکہ اسرائیلی فلسطینی تنازعے پر فرانسس کے پوپ کو بریفنگ دینے والے پادری بھی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پوپ لیو اور دیگرممالک نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

صدر ٹرمپ نے بھی چرچ پر حملے کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے چرچ حملے سے متعلق بات کی، اسرائیلی وزیراعظم نے چرچ پر حملے کو غلطی قرار دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حمیرا اصغر کی موت Previous post حمیرا اصغر کی موت: زہر دینے کا امکان مسترد؟ نئی رپورٹ سامنے آ گئی
چاند کی مٹی سے زندگی کا سامان Next post چاند کی مٹی سے زندگی کا سامان، پانی اور ایندھن بنانے کی نئی ٹیکنالوجی دریافت