
شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کے لئے امریکہ منتقل
Read Time:43 Second
ممبئی: شاہ رخ خان اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، علاج کے لئے امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سال سے زائد عرصہ سے عوام کو تفریح فراہم کرنے والے بھارتی سینما کے اداکار شاہ رخ خان گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں اپنی نئی فلم کنگ کے لئے ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے جب اداکار کو کمر اور مسلز میں چوٹیں لگیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طبی امداد کے لیے امریکا روانہ ہو گئے، جہاں ان کی سرجری کی گئی، سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے صحت یابی کے لیے اداکار کو ایک ماہ آرام کی تجویز دی ہے۔

ممبئی میں جاری ان کی فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے، فلم کنگ کی شوٹنگ کا اگلا شیڈول اب ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
Average Rating