
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا ڈرائیور اور ملازمہ کو پچاس، پچاس لاکھ روپے مالیت کا گھر خریدنے کا تحفہ
Read Time:31 Second
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ڈرائیور اور گھریلو ملازمہ کو 50،50 لاکھ روپے کی خطیر رقم بطور تحفہ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم 2019 میں عالیہ بھٹ کی سالگرہ کے موقع پردی گئی تاکہ دونوں افراد اپنا ذاتی گھر خرید سکیں۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سنیل اور ملازمہ امول 2012 سے ان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ان کے لئے وہ گھر کے فرد جیسے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں نے ممبئی میں اپنے ذاتی گھر خرید لیے ہیں، جو عالیہ کے اس خوبصورت تحفے کا نتیجہ ہے۔
Average Rating