
مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری
Read Time:39 Second
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 25 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ ہے۔
خیبر پختونخوا میں دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں، عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Average Rating