مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 8 گرفتار

Read Time:37 Second

مالاکنڈ: خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع مالاکنڈ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار ہوئے۔

مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ پولیس، لیویز اورسی ٹی ڈی نے بھی حصہ لیا۔

مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post پہلا ٹی 20، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
Next post این ڈی ایم اے نے25 جولائی تک مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا