
بغیر پنالٹی گولز میں لیونل میسی کرسٹیانو رونالڈو سے آگے نکل گئے
Read Time:38 Second
اسلام آباد: ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بغیر پنالٹی گولز میں پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے انٹر میامی کی جانب سے نیویارک ریڈ بُلز کے خلاف 1-5 کی شاندار فتح میں 2 گول اسکور کرکے نیا سنگ میل عبور کر لیا۔
بغیر پنالٹی میسی کے گولز کی تعداد 764 ہو گئی ہے جبکہ رونالڈو کے بغیر پنالٹی گولز کی تعداد 763 ہے، اس طرح میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رونالڈو نے اب تک 880 سے زائد گولز کیے ہیں لیکن انہوں نے میسی سے زیادہ میچز کھیلے ہیں رونالڈو نے 150 سے زیادہ پنالٹی گولز کیے ہیں، ان گولز کا رونالڈو کے ٹوٹل گولز میں بڑا کردار ہے۔
Average Rating