یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

Read Time:55 Second

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف ملازمین آج سے اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر سے ملازمین دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق اسٹورز کی بندش کا فیصلہ 26 کروڑ عوام کو مہنگائی مافیا کے حوالے کرنے کے مترادف ہو گا، ہزاروں ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے جمع ہو کر پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے۔

حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو دھرنا جاری رہے گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ ملکی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسٹورز کی بندش ملک مہنگائی کا طوفان لائے گی۔

اسٹورز کی بندش سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اپنے ملازمین کے قانونی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، صدر پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے حکومت کے غیر قانونی عمل پر ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا
Next post بغیر پنالٹی گولز میں لیونل میسی کرسٹیانو رونالڈو سے آگے نکل گئے