ایران کا یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

Read Time:1 Minute, 1 Second

اسلام آباد: ایران نے یورپی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کرے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مذاکرات جمعے کو استنبول میں ہوں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے یہ پیشرفت یورپی ممالک کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

تین یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو مذاکرات نہ کرنے پر عالمی پابندیاں لگائے جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ای 3 ممالک نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیلی حملے سے پہلے جاری ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات دوبارہ بحال نہ ہوئے یا کوئی ٹھوس پیش رفت نہ ہوئی تو وہ اگست کے آخر تک اقوام متحدہ کی پابندیاں ایران پر دوبارہ لاگو کر دیں گے

ایران نے اسرائیلی حملے میں امریکہ کو شریک جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں اور سینکڑوں شہریوں کو قتل کیا گیا۔ امریکہ نے بھی تین بڑے ایرانی جوہری مراکز پر حملے کیے اور دعویٰ کیا کہ وہ انہیں مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Previous post چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، مختلف شہروں میں مہنگے داموں فروخت جاری
Next post مارگٹ دوہرا قتل: جوڑا آپس میں شادی شدہ نہیں تھا، فریقین ایف آئی آر کرانے کو تیار نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان